مزدور لیڈر امرجیت کور نے پیر کے روز یہاں ایک بیان میں کہا کہ 8 اور 9 اگست کے دوران، ملک بھر میں اپنے حقوق کی لڑائی لڑنے والے مزدوروں کے خلاف متعدد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ یہ ایف آئی آر دہلی، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، اترپردیش، مہاراشٹر، تلنگانہ، پنجاب، بہار اور جھارکھنڈ میں درج کی گئی ہیں۔
مرکزی مزدور تنظیموں نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ ملک بھر کے مزدور مزدوری کی پالیسیوں، عوامی شعبے کی کمپنیوں میں سرمایہ کی کٹوتی اور ان کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف اور کورونا وائرس کے خلاف پہلی صف میں جنگ لڑنے والے واریئرس ڈاکٹروں، نرسوں، تکنیکی عملہ، صفائی ملازمین، کارپوریشن کے اہلکاروں، آشا کارکنوں، آنگن واڑی اور مڈ ڈے میل کے کارکنوں کے حقوق کی حمایت میں پرامن مظاہرے کررہے تھے۔ کورونا وائرس کی وبا کے دوران مزدوروں کے خلاف حکومت کے اقدامات سے پریشان حال لوگ سراپا احتجاج ہیں۔