اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شمال مشرق ریاستوں میں کورونا کے پانچ فیصد سے بھی کم فعال کیسز - percent of corona cases

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80،472 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

less than five percent of corona cases are active in the northeastern states
شمال مشرق ریاستوں میں کورونا کے پانچ فیصد سے بھی کم فعال کیسز

By

Published : Sep 30, 2020, 2:36 PM IST

بھارت کی آٹھ شمال مشرقی ریاستوں میں عالمی وبا کورونا وائرس (کوود-19) کے پانچ فیصد سے بھی کم فعال کیسز ہیں۔

اس خطہ میں یہ تعداد 41،565 ہے جبکہ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے مجموعی طور پر 9،40،441 فعال کیسز ہیں۔

شمال مشرق کی ریاستوں میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر آسام میں فعال کیسز بڑھ کر 32،539، منی پور میں 2642، اروناچل پردیش میں 2794، میگھالیہ میں 1476، ناگالینڈ میں 1037 اور سکم اور میزورم میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی سے فعال کیسز بالترتیب 667 اور 410 رہ گئے ہیں۔

تاہم یہ تشویش کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں میں دو کو چھوڑ کر باقی تمام ریاستوں میں فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80،472 مریض شفایاب ہوئے ہیں اورصحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 51،87،826 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے 86،428 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 62،25،764 ہوگئی۔

اس کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والوں کی تعدادزیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 7135 کی کمی آئی ہے اور اب یہ تعداد 9،47،576 رہ گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے آج جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔

ریاست …………………… ایکٹیو کیسز ……… شفایاب …………. ہلاک شدگان

  • انڈمان نکوبار ........ 181 ............ 3587 ............. 53
  • آندھرا پردیش .............. 59435 ......... 622136 ........ 5780
  • اروناچل پردیش ....... 2794 ........... 6743 ............. 16
  • آسام ................... 32539 ......... 144002 .......... 680
  • بہار ................... 12366 .......... 168025 ......... 894
  • چنڈی گڑھ ................ 2060 ............ 9598 ........... 158
  • چھتیس گڑھ ............. 31225 ........... 78514 ......... 916
  • دادرا نگر حویلی اور دمن دیو ........ 120 ............ 2910 .............. 02
  • دہلی .................. 27524 ......... 243481 ....... 5320
  • گوا .................. 4577 ........... 27781 .......... 419
  • گجرات ............. 16676 .......... 115727 ......... 3439
  • ہریانہ ............ 14804 .......... 110814 ......... 1356
  • ہماچل پردیش .... 3573 ............ 10991 ........... 183
  • جموں کشمیر ...... 17414 .......... 55517 ........... 1164
  • جھارکھنڈ ........... 11942 ......... 69898 ............ 700
  • کرناٹک ............ 107756 ....... 476378 ........ 8777
  • کیرالہ ............... 61869 ........... 124688 ............. 719
  • مدھیہ پردیش ....... 21317 .......... 102445 ........... 2281
  • مہاراشٹر ........ 260789 ....... 1069159 ....... 36181
  • منی پور ............ 2642 ............ 8039 ............. 65
  • میگھالیہ .......... 1476 ........... 3940 .............. 47
  • میزورم ............ 410 ........... 1576 ............... 00
  • ناگالینڈ ......... 1037 .......... 4986 ............... 17
  • اوڈیشہ ........... 33367 ....... 181481 ........... 828
  • پڈوچیری ............. 4933 ........ 21616 ............ 517
  • پنجاب ........... 16824 ......... 92277 ........... 3359
  • سکم .......... 667 ............ 2235 ............. 35
  • تمل ناڈو ....... 46281 ....... 536209 ......... 9453
  • تلنگانہ ......... 29326 ........ 160933 ......... 1127
  • تری پورہ ............ 5765 ......... 19692 ........... 277
  • اتراکھنڈ ........ 9122 ....... 38282 ........... 591
  • اتر پردیش ...... 52160 ....... 336981 ........ 5715
  • مغربی بنگال..26064 ....... 222805 ......... 4899
  • مجموعی ............. 940441 ..... 5187825 ....... 97497

ABOUT THE AUTHOR

...view details