پوہری علاقے میں رینجر کے پی ایس دھاکڑ نے بتایا کہ کل دوپہر کو ایک تیندوا پانی کی تلاش میں جنگل سے کھیتوں کی طرف آیا اور کھیت کے قریب ایک کنویں میں گر گیا۔
پانی کی تلاش میں نکلا تیندوا کنویں میں جا گرا - madhya pradesh shivpuri jila
مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری کے پوہری سب ڈیویژن کے گرام سروانی کے جنگل کے نزدیک واقع ایک کھیت پر پانی کی تلاش کے لیے آیا ایک تیندوا کنویں میں گر گیا۔
پانی کی تلاش میں نکلا تیندوا کنویں میں جا گرا
اطلاع کے بعد گاؤں والوں کی مدد سے کنویں میں چارپائی ڈال کر تیندوے کو باہر نکالا گیا، خاص بات یہ رہی کہ تیندوا کو محفوظ طریقے سے باہر نکالا گیا بعد میں محکمۂ جنگلات کے افسران نے اسے جنگل میں چھوڑ دیا۔