اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ممتاز اداکارہ شبانہ اعظمی کار حادثے میں زخمی - بالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ و سماجی کارکن شبانہ اعظمی شدید زخمی

مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں ممبئی-پونہ ایکپریس ہائی وے پر ایک خوفناک سڑک حادثے میں بالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ و سماجی کارکن شبانہ اعظمی شدید زخمی ہوگئی ہیں۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

By

Published : Jan 18, 2020, 5:24 PM IST

ممبئی-پونہ ایکپریس ہائی وے پر آج دوپہر تین بجے شبانہ اعظمی کی گاڑی ایس-یو-وی رواں دواں تھی تب ہی پیچھے سے آرہے ایک مالبردار ٹرک نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماردی۔

متعلقہ تصویر

اداکارہ شبانہ اعظمی اپنے شوہر جاوید اختر کے ساتھ اپنی کار کے ذریعہ پونے جارہی تھیں تب ہی خالہ پور ٹول ناکا سے تقریباً 31 کلو میٹر کی دوری پر پیچھے سے آرہے ایک ٹرک نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماردی۔

متعلقہ تصویر

اس حادثے میں شبانہ اعظمی زخمی ہوئی ہیں لیکن ان کے شوہر جاوید اختر بال بال بچے ہیں۔

متعلقہ تصویر

حالانکہ اس واقعے کے فوراً بعد پیٹرولنگ، ڈیلٹا فورس اور دیگر راحت رسانی دستوں کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور شبانہ اعظمی کو پنویل کے ایم-جی-ایم اسپتال میں داخل کیا گیا۔

متعلقہ تصویر

ABOUT THE AUTHOR

...view details