بائیں بازو کی جماعتوں نے کسانوں کے بھارت بند کی حمایت کی - cpi supported farmers bharat bandh call
مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، سی پی آئی (ایم ایل)، فارورڈ بلاک اور آل انڈیا سوشلسٹ پارٹی نے آج یہاں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے ملک میں جاری کسان تحریک کے بارے میں قابل اعتراض تبصرے اور پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔
بائیں بازو کی پانچ جماعتوں نے زرعی قانون کے خلاف 8 دسمبر کے ’’بھارت بند‘‘ کو کامیابی بنانے کے لئے سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں سے اپیل کی ہے۔
مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، سی پی آئی (ایم ایل)، فارورڈ بلاک اور آل انڈیا سوشلسٹ پارٹی نے آج یہاں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے ملک میں جاری کسان تحریک کے بارے میں قابل اعتراض تبصرے اور پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کسان تین زرعی قوانین اور مجوزہ بجلی بل کی مخالفت کررہے ہیں اور ہم لوگ ان کی اس تحریک کی حمایت کرتے ہیں۔ بائیں بازو کی پارٹیوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بھارت بند کی حمایت کرتے ہیں اور سبھی سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتےہیں کہ وہ بھی اس بند کی حمایت کریں۔
بیان پر سی پی آئی (ایم) کےجنرل سکریٹری سیتا رام یچوری، سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجا، سی پی آئی مالے کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ، فارورڈ بلاک کے جنرل سکریٹری دیب برت وشواس اور ریوولیوشن سوشلسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری منوج بھٹا چاریہ کے دستخط ہیں۔