اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بنارس: پروفیسر زماں آزردہ کا خصوصی لیکچر - banaras news

مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سابق صدر پروفیسر زماں آزردہ کے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔

بنارس یونیورسٹی میں پروفیسر زماں آزردہ کا خصوصی لکچر
بنارس یونیورسٹی میں پروفیسر زماں آزردہ کا خصوصی لکچر

By

Published : Feb 2, 2021, 6:01 PM IST

Updated : Feb 3, 2021, 1:00 AM IST

یونیورسٹی کے شعبہ کے گیسٹ ٹیچر پروفیسر نسیم احمد پروفیسر شاہینہ رضوی کے ساتھ طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس خصوصی لیکچر میں پروفیسر زماں آزردہ نے کہا کہ اردو زبان میں انشائیہ نگاری منفرد اہمیت کا حامل ہے، یہی وجہ ہے کہ انشائیہ نگاری کے میدان میں کم ہی افراد طبع آزمائی کر رہے ہیں۔

بنارس یونیورسٹی میں پروفیسر زماں آزردہ کا خصوصی لکچر

انہوں نے کہا کہ ایک انشائیہ نگار نہ صرف اپنے نقطہ نظر سے موضوعات کا انتخاب کرتا ہے بلکہ سامعین و قارئین کا بھی بھرپور خیال رکھتا ہے تاکہ مضمون نگاری اور انشائیہ نگاری میں فرق کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے انشائیہ لکھنا انتہائی اہم ہے۔ اس پروگرام میں بنارس ہندو یونیورسٹی کے پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ ہدیہ تشکر ڈاکٹر نفیس بانو نے ادا کیا۔

Last Updated : Feb 3, 2021, 1:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details