کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کسانوں کے مطالبات کے سلسلے میں ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ پی ایم مودی کو وقت رہتے اپنے صنعت کار دوستوں کے لئے نہیں بلکہ کسانوں کے حق میں کام کرنا چاہئے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ کسان ملک کے ان داتا ہیں اور حکومت کو ان کی ہر بات سننی چاہئے۔ اس سمت میں کام کرنے کا اب بھی وقت ہے اس لئے مودی حکومت کو ان کے مطالبات پر غور کرنا چاہئے۔