اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گجرات: سی اے اے کے خلاف وکلا سڑکوں پر اترے - Lawyers massive protest against CAA in Gujarat

گجرات کے وکلا نے سی اے اے کے خلاف ریلی نکالی اور احمدآباد کلکٹر کو میمورنڈم دیا۔

گجرات: سی اے اے کے خلاف وکلا سڑکوں پر اترے
گجرات: سی اے اے کے خلاف وکلا سڑکوں پر اترے

By

Published : Feb 10, 2020, 8:19 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:55 PM IST

سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرے روز بروز برھتے جا رہے ہیں۔ ایسے می‍ں گجرات کے وکلا نے بھی اتحاد کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے سی اے اے کے خلاف جم کر آواز اٹھائی۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آرا سے بات چیت کرتے ہوئے وکلا نے کہا کہ 'شہریت (ترمیمی) قانون 2019 (سی اے اے) کالا قانون ہے۔ سی اے اے سے ہماری شہریت چھینی جا رہی ہے۔'

ویڈیو: احمدآباد کلکٹر کو میمورنڈم سونپا گیا

مظاہرے میں شریک وکلا نے کہا ہے کہ 'ہندو۔مسلم کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سی اے اے ہمارے دستور کے خلاف ہے اس لیے آج پورے بھارت کے لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں'۔

وکلا نے احمدآباد کلکٹر کو میمورنڈم سونپا ہے

دوسرے ایک وکیل نے کہا کہ ہم نے گاندھی آشرم سے کے کر کلکٹر آفس تک ریلی نکالی ہے۔ یہاں ہر مذہب کے وکلا ایک ساتھ شریک ہوے ہیں اور ہم سی اے اے این آر سی اور ایم پی آر کے خلاف کلکٹر کو میمورنڈم دے رہے ہیں'۔

گجرات بار کونسل کے وکلا اراکین بھی موجود تھے

مزید پڑھیں: ڈرائنگ کے ذریعے این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت

اس موقع پر پر کلکٹر کو میمورنڈم دینے کے بعد ایک وکیل نے کہا کہ 'ہم نے سی اے اے کس طرح سے ہمارے آئین کے خلاف ہے اور کونسی دفعہ کو اثر کر رہا ہے اس کی تمام تفصیلات دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سی اے اے کو واپس لیا جائے'۔

وکلا کا سی اے اے کے خلاف احتجاج
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:55 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details