نگروَن نام سے ایک منصوبے کے تحت 200 شہروں کو شامل کیا جائے گا۔ عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر منعقدہ ایک ویبنار میں ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے مہاراشٹرا کے پونے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تیار کردہ’ وارجے اسمرتی ون‘ لانچ کر کے ’نگروَن‘ اسکیم کا آغاز کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کو 200 میونسپل کارپوریشنوں تک بڑھایا جائے گا۔