اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یوپی میں ریکارڈ 6233 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 67 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب 225632 افراد کو کورونا مثبت ہوا ہے جبکہ 3423 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اترپردیش میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد:
لکھنؤ میں 26856
کانپور نگر میں 14539
غازی آباد میں 8212
نوئیڈا میں 7834
وارانسی میں 8003
مراد آباد میں 4941
میرٹھ میں 4123
جونپور میں 3654
علی گڑھ میں 4185
بارہ بنکی میں 3523
سہارنپور میں 3769
رام پور میں 3250
آگرہ میں 2827
بستی میں 2385
صوبے میں اب تک 167,543 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
لکھنؤ سے 19342
کانپور سے 10930
نوئیڈا سے 6780
غازی آباد سے 6756
گورکھپور سے 6181
جونپور سے 3142
مراد آباد سے 3434
آگرہ سے 2317
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 3423 موت ہوئی۔
کانپور شہر میں 429
لکھنؤ میں 346
وارانسی میں 163
پریاگ راج میں 159
میرٹھ میں 134
گورکھپور میں 132
بریلی میں 115
آگرہ میں 107
مراد آباد میں 99
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
لکھنؤ میں 7168
کانپور میں 3180
پریاگ راج میں 2935
وارانسی میں 1778
بریلی میں 1421
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں ایکٹیو کیسز ہیں۔
اگر صرف لکھنؤ میں کورونا مریضوں کی بات کریں تو اس میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ 21 اگست سے 30 اگست تک 16,268 مریض مثبت پائے گئے ہیں جبکہ 5,772 صحتیاب ہوئے اور 88 لوگوں کی موت ہوئی۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ ڈور ٹو ڈور سروے کیا جائے تاکہ جلد اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔ اس کے علاوہ اچھی بات یہ ہے کہ اتر پردیش میں کورونا سے 73 فیصد سے زائد لوگ شفایاب ہو رہے ہیں۔