بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ یہاں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 70 ہزار سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس وبا سے متاثرین کی تعداد 61 لاکھ 45ہزار 291ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کووڈ 19 سے متاثرین کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹے میں 70589شناخت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 776 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس کے 9 لاکھ 47 ہزار 576 معاملات فعال ہیں، جب کہ 61 لاکھ 45 ہزار 292 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں، وہیں مرنے والوں کی کل تعداد 96 ہزار 318 ہوگئی ہے۔