اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 59 لاکھ سے تجاوز

ملک بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 80 ہزار سے زائد یومیہ آرہی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر کورونا وائرس کے 85362 کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد59 لاکھ سے تجاوز
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد59 لاکھ سے تجاوز

By

Published : Sep 26, 2020, 10:29 AM IST

Updated : Sep 26, 2020, 11:37 AM IST

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ یہاں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 85 ہزار سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس وبا سے متاثرین کی تعداد 59 لاکھ 3 ہزار 933 ہوگئی ہے۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 59 لاکھ سے تجاوز
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 59 لاکھ سے تجاوز
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد59 لاکھ سے تجاوز

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کووڈ 19 سے متاثرین کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹے میں 85362 شناخت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1089 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد59 لاکھ سے تجاوز

بھارت میں کورونا وائرس کے 9 لاکھ 60 ہزار 969معاملات فعال ہیں، جب کہ 48 لاکھ 49 ہزار 585 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں، وہیں مرنے والوں کی کل تعداد 93 ہزار 397 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹر میں 273190 ، کرناٹک میں 98493 ، آندھرا پردیش میں 67683 ، اترپردیش میں 59397 اور تمل ناڈو میں 46386 کورونا وائرس کے فعال معاملات ریکارڈ ہوئے ہیں۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 59 لاکھ سے تجاوز

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق ، 25 ستمبر 2020 تک 70269975 افراد کی کورونا ٹیسٹ ہو چکی ہے۔ وہیں گذشتہ روز 1341535 کورونا ٹیسٹ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:نیشنل میڈیکل کمیشن کا نفاذ

Last Updated : Sep 26, 2020, 11:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details