اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یادگیر میں کورونا کے 128 نئے کیسز - صحکمہ صحت

یادگیر میں اب بھی کورونا وائرس کے 1036 مریض سرکاری کووڈ-19 ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

latest updates of corona virus in yadgir
یادگیر میں کورونا کے تازہ تفصیلات

By

Published : Oct 4, 2020, 12:19 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مہلک وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے مثبت کیسیز اب بھی سامنے آرہے ہیں۔


صحکمہ صحت کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے محکمہ بلدیہ کی جانب سے عوام کو سماجی فاصلے کے ساتھ ماسک لگانے کی سخت تاکید کی گئی ہے۔

ضلع میں 128 نئے کورونا کے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے اور کورونا سے مزید ایک مریض کی موت ہوئی ہے جبکہ 28 مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔



ضلع میں 128 نئے کورونا معاملات کے ساتھ جملہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 8862 ہوگئی ہے جبکہ 38 کورونا وائرس سے صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہونے والے مریضوں کو ملاکر سات ہزار سات سو 72 لوگ کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

ضلع میں ابھی 1036 کورونا مریض سرکاری کووڈ-19 ہسپتال میں زیر علاج ہیں آج ہوئی کورونا سے ایک موت کو ملا کر جملہ 54 کورونا وائرس سے اموات ہوئی ہیں۔

مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں تقریبا 3.44 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10.26 لاکھ سے زائد مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

بتادیں کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اس وبا کی زد میں آنے سے 2.08 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت اور اب تک اس ملک میں 73.31 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بھارت متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 64 لاکھ 73 ہزار 545 جبکہ اب تک شفایاب ہونے والے مریضوں تعداد 54 لاکھ 27 ہزار 706 بتائی گئی ہے۔

بھارت میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 996 ظاہر کی گئی ہے اس کے علاوہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے اس وبأ سے متاثر 1069 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ 842 تک جاپہنچی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details