اردو

urdu

By

Published : Jul 19, 2020, 11:30 AM IST

ETV Bharat / bharat

امریکہ میں کورونا سے 1.40 لاکھ اموات

جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے مطابق امریکہ میں 11 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے مکمل طور پر ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

latest updates of corona virus in united states
امریکہ میں کورونا سے 1.40 لاکھ اموات

عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر نبرد آزما امریکہ میں اس کے انفیکشن سے 1.40 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

امریکہ میں یہ وبا کافی پھیل چکی ہے اور اب تک 37 لاکھ سے زیادہ لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شماور کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 140103 ہوگئی ہے، جبکہ متاثرین کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

امریکہ کا نیویارک اور نیو جرسی صوبہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ تنہا نیویارک میں کورونا انفیکشن کے چار لاکھ سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 32 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہیں۔

نیو جرسی میں اب تک کورونا انفیکشن کے ایک لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 15 ہزار سے زیادہ لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ میسے چوسیٹس، مشی گن، الینایس، کیلی فورنیا اور پنسلوانیہ جیسے صوبےبھی کووڈ۔ 19 کے قہر کا سامنا کررہے ہیں۔

ان سبھی صوبوں میں کورونا سے چھ ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ کیلی فورنیا، ٹیکساس اور فلوریڈا میں کورونا انفیکشن کے تین لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details