اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلنگانہ میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات - مثبت کیسیز

تلنگانہ محمکہ صحت کے مطابق 'کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہو کر 40,334 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، جنھیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

latest updates of corona virus in telangana
تلنگانہ میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

By

Published : Jul 25, 2020, 10:01 AM IST

تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1,640 نئے مثبت کیسیز درج کیے گئے ہیں۔

تلنگانہ محمکہ صحت کے مطابق 'کورونا سے جملہ متاثرین کی تعداد 52,466 تک جا پہونچی ہے'۔

محمکہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق ایک ہی دن میں آٹھ اموات کی بھی اطلاع ہے جس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 455 ہوگئی ہے ۔

ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ جملہ 1,007 مریضوں کو علاج و صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ۔ اب تک صحتیاب مریضوں کی تعداد 40,334 ہوگئی ہے جبکہ مزید 11,677 مریض دواخانوں میں زیر علاج بتائے گئے ہیں۔

ریاستی حکومت کے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ تازہ کیسیز کی تفصیلات اس طرح ہیں:

  • گریٹر حیدرآباد 683
  • کریم نگر 100
  • رنگا ریڈی 135
  • سنگاریڈی سے 102
  • پیدا پلی 98
  • جئے شنکر بھوپال پلی 24
  • کاماریڈی 56
  • محبوب آباد 44
  • میڑچل 30
  • ناگرکرنول 52
  • ورنگل اربن 36
  • ورنگل رورل 22
  • نظام آباد 18
  • راجنا سرسلہ 20
  • میدک 22
  • ونپرتی 18

فی الحال انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) ملک بھر میں لاکھوں کووڈ-19 ٹیسٹ کر چکا ہے اور ابھی تک ایک کروڑ 54 لاکھ 28 ہزار 170 نمونوں کی جانچ اور تین لاکھ 52 ہزار 801 نمونوں پر تجربہ کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے ابھی 12 لاکھ سے زائد پازیٹیو کیسز درج کیے جاچکے ہیں جن میں سے آٹھ لاکھ 17 ہزار 209 افراد صحتیاب اور 30 ہزار 601 افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details