فلسطین میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے آٹھ نئے کیسیز سامنے آئے ہیں اور ان متاثرین میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
فلسطین کی وزیر صحت مائی الکائلا نے کہا ہے کہ 'دریائے اردن کے ساحل پر واقع ویسٹ بینک کے ہیبرون میں کورونا وائرس کے آٹھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں تین بچے بھی شامل ہیں'۔
ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 651 ہوگئی ہیں۔