اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مراٹھواڑہ: کورونا کے 867 نئے معاملے، 40 اموات - لاتور

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق آٹھ اضلاع میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ بیڑ میں 137 نئے معاملے درج ہوئے اور 14 مریضوں کی موت ہوئی۔

latest updates of corona virus in marathwada
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 867 نئے معاملے، 40 اموات

By

Published : Oct 8, 2020, 1:09 PM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 857 نئے معاملے درج ہوئے اور 40 مریض اس کی وجہ سے فوت ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق آٹھ اضلاع میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ بیڑ میں 137 نئے معاملے درج ہوئے اور 14 مریضوں کی موت ہوئی۔

اس کے علاوہ دیگر اضلاع میں کورونا کی تفصیلات اس طرح ہیں:

  • لاتور میں 174 نئے معاملے اور 10 اموات
  • ناندیل میں 209 نئے معاملے اور سات اموات
  • پربھنی میں 80 نئے معاملے اور تین اموات
  • اورنگ آباد میں 120 نئے معاملے اور دو اموات
  • عثمان آباد می 90 نئے معاملے اور دو اموات
  • جالنا میں 38 نئے معاملے اور دو اموات اور
  • ہنگولی میں 19 نئے معاملے

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں اب تک تقریبا 10.50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 3.81 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے اب تک متاثر ہوچکے ہیں۔


عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر امریکہ میں انفیکشن سے 2.11 فیصد لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اب تک تقریبا 75.02 فیصد لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔



وہیں بھارت میں مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح وبہبود کی جانب سے بدھ کو جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 72,049 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں اور متاثروں کی مجموعی تعداد اب 67,57,132 ہوگئی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجیئنرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پوری دنیا میں 3,58,13,883 لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور اب تک 10,49,843 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details