اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اندور میں کورونا کے 287 نئے معاملے - latest updates of corona virus

مدھیہ پردیش کے محکمہ صحت کے مطابق تاحال کل 10719 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

latest updates of corona virus in indore
اندور میں کورونا کے 287 نئے معاملے

By

Published : Sep 9, 2020, 1:06 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 287 نئے معاملے آنے کے بعد وائرس سے متاثرین کی تعداد 15452 تک جاپہنچی ہے۔

مدھیہ پردیش کے محکمہ صحت کے مطابق تاحال کل 10719 مریض بھی ٹھیک ہوچکے ہیں۔

چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر (سی ایم ایچ او) نے کل راتہیلتھ بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ 'اب تک کل 238820 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے'۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ 'ان میں کل جانچے گئے 2550 نمونے بھی شامل ہیں۔ کل جانچے گئے نمونوں میں 287 متاثرین آنے کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 15452 تک جا پہنچی ہے'۔

ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ 'کل پانچ افراف کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی موت واقع ہوگئی۔ جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد سرکاری طورپر 432 تک جا پہنچی ہے۔

دوسری کل 220 مریضوں کو ٹھیک ہونے پر ڈسچارج کئے جانے کے بعد اب تک کل 10719 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

وہیں ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز سے بھی اب تک 6258 مشتبہ ہونے پر چھوڑے جا چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details