بھارت میں پہلی بار ایک دن میں کورونا انفیکشن کے 75 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 33 لاکھ کو عبور کرگئی ہے۔
اس دوران انفیکشن سے نجات پانے افراد کی تعداد نسبتا کم رہنے سے سرگرم معاملوں 18 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے75760 نئے معاملوں کے ساتھ متاثری کی تعداد بڑھ کر 3310235 ہوگئی ہے۔
کورونا مریضوں کی تعداد میں یہ ریکارڈ اضافہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک ہی دن میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا بڑا اضافہ ہے۔