اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

مہاراشٹر محکمہ صحت کے مطابق اورنگ آباد میں اب تک 6141 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

latest updates of corona virus in aurangabad
اورنگ آباد میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

By

Published : Jul 20, 2020, 1:34 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آج 20 جولائی کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 36 نئے مریض سامنے آئے ہیں اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 10839 ہوگئی ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں سے اورنگ آباد میں ہر روز 300 سے زیادہ کورونا مریض تجاوز کر رہے ہیں۔

ضلع میں 396 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 6141 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق 4302 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے۔ کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالز میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔

مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ جسمانی دوری اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد میں کئی جگہ ہاٹ اسپاٹ بناۓ گئے ہیں کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں، ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینی ٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details