اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1115 نئے کیسز - coronavirus in marathwada

مہاراشٹر کے محکمہ صحت کے مطابق 'مراٹھواڑہ میں تاحال کورونا وائرس سے متاثر 23،499 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

latest update of coronavirus in marathwada
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1115 نئے کیسز

By

Published : Aug 14, 2020, 1:50 PM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کے 1115 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 37،291 ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعرات دیر رات تک41 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1191 ہوگئی۔

راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک 23،499 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بقیہ مریضوں کا مختلف کووڈ اسپتالز اور کووڈ کیئر سنٹرز میں علاج کیا جا رہا ہے ۔

تمام ضلع صدر مقام سے جمع کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ضلع عثمان آباد میں سب سے زائد 20 اموات ہوئی ہیں اور 155 کیسز درج کئے گئے ، اورنگ آباد میں 335 کیسز اور چھ افراد کی موت ، پربھنی میں 25 کیسز اور چھ کی موت ، ناندیڑ میں 82 کیسز اور پانچ کی موت ، لاتور میں 268 کیسز اور دو کی موت ، جالنہ میں 122 کیسزاور ایک موت ، ہنگولی میں 61 کیسز اور ایک موت اور ضلع بیڑ میں 67 کیسز درج کئے گئے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details