مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کے آٹھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے قہر سے کم از کم 36 افراد کی موت ہوگئی اور اس دوران 1072 نئے کیسز درج کئے گئے۔
مہاراشٹر کے محکمۂ صحت کے مطابق گزشتہ رات تک اس علاقے میں کورونا مہلک وائرس کی وجہ سے 36 مریضوں کی موت ہوگئی۔ مختلف ضلع صدر دفاتر سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق اس دوران سب سے زائد ضلع لاتور میں 115 کیسز درج کئے گئے اور 17 مریضوں کی موت ہوگئی۔
ضلع اورنگ آباد میں اس دوران کورونا کے 299 نئے کیسز اور 7 افراد کی موت ہوگئی۔
اس کے علاوہ ناندیڑ میں چار کی موت اور 138 نئے کیسز، عثمان آباد میں چار کی موت اور 120 نئے کیسز، پربھنی میں 68 نئے کیسز اور تین کی موت، ضلع بیڑ میں 210 نئے کیسز اور جالنہ میں سات نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
وہیں دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 56 لاکھ 12 ہزار 27 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 716 ہو چکی ہے۔
بھارت میں سب سے زیادہ 6 لاکھ 4 ہزار 358 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 20 ہزار 265 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر آندھر پردیش ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 1187 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔