اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات - صحت یاب

اورنگ آباد میں کورونا وائرس سے متاثر ہوکر 13474 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ 576 مریض مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

latest update of coronavirus in aurangabad
اورنگ آباد میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

By

Published : Aug 15, 2020, 1:28 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 151 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

مہاراشٹر کے محکمہ صحت کے مطابق ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر تاحال 18410 ہوگئی ہیں۔


ضلع میں 576 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 13474 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 4360 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالز میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔


انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے۔ جسمانی دوری اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔



اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپوٹ بناۓ گئے ہیں۔ کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جارہے ہیں۔ ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینی ٹائزیشن کا کام جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details