مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے ریکارڈ 916 نئے معاملوں کی تصدیق ہوگئی اور انفیکشن کی وجہ سے 26 افراد کی موت ہوگئی۔
مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں مزید 26 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 842 ہوگئی ہے اور اب تک مجموعی طور پر 23،484 افراد وائرس کے شکار ہوگئے ہیں۔
تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ اس علاقے میں اب تک 15،000 سے زیادہ مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور بقیہ متاثرہ افراد کا علاج کیا جارہا ہے۔
ضلعی ہیڈ کوارٹر سے حاصل کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع اورنگ آباد میں سب سے زیادہ 281 معاملے ہوئے اور اس عرصے کے دوران چھ متاثرہ افراد کی موت ہوگئی۔
اس کے علاوہ عثمان آباد میں 174 نئے معاملے اور پانچ اموات ،لاتورمیں 121 نئے معاملے اور پانچ اموات ،ناندیڑ میں 154 نئے معاملے اور تین اموات ،جلنا میں 62 نئے معاملے اور تین اموات اور بیڈ میں 50 نئے معاملے اور دو افراد کی موت ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:تین مشتبہ چوروں کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا
ہنگولی میں 56 نئے معاملے اور پربھنی میں ایک موت اور کورونا وائرس کے 18 نئے معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔