بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
بہار کے محکمہ صحت نے بتایا کہ اب تک ریاست میں ایک لاکھ 45 ہزار 562 سے زیادہ سیمپل کی جانچ ہوچکی ہے. گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تقریباً 180 افراد صحتیاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔
دیر شام تک 123 نئے کورونا مثبت مریضوں کی شناخت کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 7503 ہوگئی ہے۔
حالانکہ 71 فیصد لوگ کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ جبکہ 50 افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔
بہار میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورت حال ریاست میں مہاجر مزدوروں کی واپسی کی وجہ سے کورنا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
مئی کے شروع میں دوسری ریاستوں سے آنے والے مزدوروں کی وجہ سے یہ سلسلہ شروع ہوا تھا۔ زیادہ تر مہاجر مزدوروں کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ اس میں مہاراشٹر، دہلی، گجرات، ہریانہ، یو پی اور راجستھان سے آنے والے غیر مقیم مزدور شامل ہیں۔