رامپور میں کورونا معاملات بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ جس کے بعد اب ضلع میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 84 ہو گئی ہے۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کے باوجود بھی ضلع میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔
اس کے باوجود اب ضلع کو ریڈ زون سے ہٹا کر اورینج زون میں شامل کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ 18 مئی کو جانچ کے لئے بھیجے گئے 110 سیمپلز میں سے 103 لوگوں کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ چھ کی پازٹیو بتائی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ابھی ایک مریض کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ اس طرح ضلع میں اب ایکٹیو مریضوں کی تعداد 84 ہوگئی ہے جبکہ کل مریض 107 ہو چکے ہیں جن میں سے 23 صحتیاب ہو چکے ہیں۔
آج جن لوگوں کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے ان کا تعلق حوض پور ٹانڈہ، احمد نگر ترانہ، بھوٹ کے علاوہ چمروہ تھانہ شہزاد نگر کے علاقہ کے 4 مریض شامل ہیں۔