دوشنبہ کو زرعی اوزار بنانے والی کمپنی شکتی مان کی جانب ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ان مشینوں کی نمائش کی گئی جن کے استعمال سے نہ صرف پرالی جلانے کا مسیلہ ہوگا، بلکہ اس سے کھاد بھی بن سکے گی۔ ریاست کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے بھی اس نمائش میں شرکت کی۔
بارہ بنکی: پرالی جلانے کا مسئلہ حل کرنے کے لیے جدید مشینوں کی نمائش - latest machines
کسان کھیتوں میں پرالی (فصلوں کی باقیات) نہ جلائیں اس کے لئے حکومت کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ اس سمت میں زرعی اوزار بنانے والی کمپنیاں بھی مسلسل جدید مشینیں بنا رہی ہیں۔
شکتی اتسو نام سے کی گئی اس نمائش کا مقصد کسانوں کو ان جدید مشینوں سے واقف کروانا تھا جن کے استعمال سے پرالی جلانے کا مسئلہ حل ہو سکے گا۔ اس نمائش میں محکمہ زراعت کے تمام افسران نے بھی شرکت کی۔
وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے پرالی جلانے کے نقصانات بتاتے ہوئے ان مشینوں کے استعمال پر زور دیا۔ ان مشینوں کی خرید پر حکومت 50 سے 80 فیصدی تک سبسڈی بھی دے رہی ہے۔ وزیر سوریہ پرتاپ شاہی نے بتایا کہ اس مسئلہ کے حل کے لئے حکومت مسلسل کوشاں ہے۔ کسانوں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے، ان کے لئے بیداری مہم چلائی جا رہی ہے ، ساتھ ہی جن مشینوں سے پرالی جلانے کا مسئلہ حل ہو رہا ہے ان پر 50 سے 80 فیصدی تک سبسڈی بھی دی جا رہی ہے۔