عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے شدید برسرپیکار فرانس میں اس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81 افراد ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 29021 ہو گئی ہے۔
فرانس کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔ فرانس کے اسپتالز میں 81 لوگوں کی موت ہوئی جبکہ اولڈ ایج ہوم اور دیگر مقامات پر کووڈ -19 سے کوئی موت نہیں ہوئی۔
فرانس میں پرکورونا انفیکشن کے اب تک 188450 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ فرانس میں کووڈ -19 کے 13514 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 1210 لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی اور ان کا انتہائی نگہداشت کے کمرے (آئی سی یو) میں علاج کیا جا رہا ہے۔