اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

این پی آر سے متعلق حکومت کے تیور میں نرمی - این پی آر میں تبدیلی کے امکان

وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ حکومت عوام سے کوئی دستاویز دکھانے کے لیے نہیں کہے گی، البتہ این پی آر کو پُر کرنے کے لیے آدھار نمبر، ووٹر آئی ڈی نمبر، ڈرائیونگ لائسنس نمبر وغیرہ دینے کو کہا جائے گا۔

ملک گیر احتجاج کے سبب حکومت کے تیور میں نرمی
ملک گیر احتجاج کے سبب حکومت کے تیور میں نرمی

By

Published : Jan 16, 2020, 5:18 PM IST

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ملک گیر احتجاج کے سبب این پی آر کے مسودے میں آخری مرحلے میں تبدیلی کا امکان ہے، جس سے عوام کو سہولت مل سکے۔

ذرائع کے مطابق، این پی آر فارم میں تقریبا 21 سوالات ہوں گے اور ہر گھر کے نگراں کو دستاویز پر دستخط کرنے ہوں گے، جس میں کہا جائے گا کہ، ان کے ذریعہ دی گئی جانکاریاں ان کے مطابق درست ہیں۔

مردم شماری اور این پی آر میں غلط جانکاری دینے والے شخص کو ایک ہزار روپے تک کا جرمانہ دینا پڑے گا۔

خصوصی رپورٹ: این پی آر در اصل این آر سی کا پہلا قدم ہے

وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ حکومت نے اس بار پین آئی کی تفصیلات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، کیوں کہ متعدد افراد نے اس طرح کی تفصیلات دینے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پری ٹیسٹ فارم تیار ہے، لیکن اس عمل کو حتمی شکل دینے اور شروع کرنے سے قبل فارم کے سوالات میں کمی یا زیادتی کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ، گنتی کرنے والے جونیئر افسر عوام کو صحیح معلومات دینے کی ترغیب دیں گے۔

وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ حکومت عوام سے کوئی دستاویز دکھانے کے لیے نہیں کہے گی، البتہ این پی آر کو پُر کرنے کے لیے آدھار نمبر، ووٹر آئی ڈی نمبر، ڈرائیونگ لائسنس نمبر وغیرہ دینے کو کہا جائے گا۔

عہدیداروں کا مزید کہنا ہےکہ مردم شماری کرنے والے مقامی ٹیچرز ہوں گے، جو مقامی لوگوں کو جانتے ہیں، اس دوران وہ لوگوں پر بھی نظر رکھیں گے، تاکہ لوگ غلط جانکاری نہ دے سکیں۔

گنتی کرنے والے ہر ایک شخص کو 25 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details