اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چاند کو چھونے سے پہلے چندریان- 2 کا آخری چیلنج

راجیشوری پللے راجاگوپالن، صدر نیوکلیئر اینڈ اسپیس پالسی انیشیٹیو و آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ جب بھارت چندرائن 2 کے ذریعے سافٹ لینڈنگ کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

چاند کو چھونے سے پہلے چندرائن 2 کا آخری چیلنج

By

Published : Sep 6, 2019, 11:47 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 5:27 PM IST

انہوں نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ مشن ہے چونکہ لینڈر غیر منسلک قمری سطح پر لینڈنگ کرنے جا رہا ہے۔

مشن کی پیچیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے راجیشوری نے بتایا کہ 'جیسا کہ خود اسرو کے چیئرمین کے سیون نے کہا تھا کہ آخری 15 منٹ سب سے زیادہ خوفناک لمحے ہونگے کیونکہ لینڈنگ سے قبل ہی یہ معلوم کرنا ہوگا کہ لینڈ کہاں پر کرانا ہے۔'

چاند کو چھونے سے پہلے چندرائن 2 کا آخری چیلنج

انہوں نے کہا کہ 'یہ ایسا کچھ نہیں ہونے والا جس کو ہم یہاں سے کنٹرول کرسکتے ہیں چونکہ یہ سنسرز لینڈر پر لگے ہیں تاکہ وہ لینڈنگ کے لیے صحیح جگہ تلاش کرسکے۔'

یہ پوچھے جانے پر کہ وہ مودی حکومت کے پہلے 100 دنوں کے تحت وہ اس مشن کو کس طرح لیتی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ مشن کے بارے میں سیاسی قیادت کو بھی کریڈٹ دیتی ہیں کیونکہ ایسے مشنز کے لئے دستیاب مالی وسائل اہم ہیں اور اس کی منظوری کے بغیر یہ ممکن نہیں۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 5:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details