اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'ملک میں کورونا ویکسن بنانے کی بڑے پیمانے پر تیاری جاری' - preparation underway

نریندرمودی نے کہا ہے کہ 'بھارت میں ایک نہین، دو نہیں تین تین ویکسن ٹیسٹ الگ الگ مراحل میں ہیں'۔

large-scale corona vaccine
'ملک میں کورونا ویکسن بنانے کی بڑے پیمانے پر تیاری جاری'

By

Published : Aug 15, 2020, 3:26 PM IST

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے یوم آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ 'ملک میں اس وقت ایک نہیں دو نہیں تین تین کورونا ویکسن ٹیسٹ کے مختلف مراحل میں ہیں اور جیسے ہی سائنس دانوں سے ہری جھنڈی ملے گی، ملک میں ان ویکسن کو بڑے پیمانے پر تیار کیا جائے گا'۔


مودی نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک کو لال قلعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'جب کورونا کی بات آتی ہے، ہر کسی کے دل میں سوال آتا ہے کہ ویکسن کب آئے گی۔ میں ملک کے عوام کو ایک بات کہنا چاہوں گا کہ ہمارے ملک کے سائنس داں اور ان کی صلاحیت ایک ریشی منی کی طرح لیباریٹری میں جی جان سے جٹی ہے ۔ملک کے سائنس داں بےحد محنت کررہے ہیں۔وہ سخت مشقت کررہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایک نہین، دو نہیں تین تین ویکسن ٹیسٹ الگ الگ مراحل میں ہیں۔جب سائنس داں ہری جھنڈی دین گے،بڑے پیمانے پر ان کی تیاری ہوگی۔اس کے ساتھ ہی ویکسن ہر ریاست تک کم از کم وقت میں کیسے پہنچے،اس کا خاکہ بھی تیار ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی حفاظت میں اپنی جانوں کی قربانی پیش کرنے والے بھارت کے سپوتوں کے ساتھ ساتھ آج ملک بھر کے کورونا وائریرز کو بھی خراج عقیدت پیش کی اور سیلیوٹ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ان تمام کورونا وائرئرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس دوران بہت سارے لوگ جو خدمات دینے کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ملک ان سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ منفی حالات میں اپنے اعتماد اور عزم کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ ملک جلد ہی کورونا کی وبا کے خلاف بھی فتح حاصل کرے گا۔

مودی نے کہا کہ 'غلامی کا کوئی دور ایسا نہیں تھا جب بھارت کے کسی کونے میں آزادی کی کوشش نہیں کی گئی ہو ،جان کی قربانی پیش نہ کی گئی ہو۔ ملک میں آزادی کی خواہش ایسی تھی کہ اس نے دو عالمی جنگوں کے دوران بھی اپنے عزائم کو کمزور نہیں ہونے دیا اور توسیع پسند قوتوں کے منصوبوں کو ناکام بناکر آزادی حاصل کی'۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ ملک ایک بار جوعزم کرلیتا ہے تو وہ اسے پور اکر کے ہی دم لیتا ہے۔ ملک ایسے ہی ایک دن کورونا کو ہرا کر دم لے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details