اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لالو یادو نے ریمز اسپتال میں 'دربار' لگایا - pratul shahdeo

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر و سابق مرکزی وزیر لالو پرساد یادو ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے ریمز اسپتال میں علاج کے دوران لوگوں سے بات چیت کے لیے 'دربار' لگایا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

laluyadu has set up a court at the hospital
لالویادو نے اسپتال میں 'دربار' قائم کیا ہے

By

Published : Jul 13, 2020, 7:14 AM IST

جھارکھنڈ بی جے پی کے ترجمان پرتول شاہدیو نے الزام لگایا کہ 'آر جے ڈی کے سینئیر رہنما لالو پرساد یادو ریمز اسپتال میں علاج کے دوران 'دربار' لگا کر جیل کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں'۔

شاہدیو نے سوشل میڈیا پر لالو یادو کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ 'اس طرح کا عمل جیل کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے'۔

انہوں نے لکھا ہے کہ 'بہار کے سابق وزیراعلی لالو پرساد کا اسپتال میں 'دربار' لگانا غیر قانونی ہے۔ کورونا کے اس وبائی دور میں سماجی دوری کی بھی انہوں نے خلاف ورزی کی ہے'۔

بتادیں کہ لالو پرساد کو چارا بدعنوانی کیس کے چار مقدمات میں سزا سنائی گئی ہے اور انہیں 14 برس تک قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details