اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لالو نے لاک ڈاؤن کا خیرمقدم کیا

سابق وزیراعلیٰ بہار لالوپرساد یادو نے بھارت میں روزبروز کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

lalu-yadav-expressed-concern-over-death-due-to-corona-virus-in-bihar
کورونا وائرس پر لالو یادو کی تشویش

By

Published : Mar 29, 2020, 8:59 AM IST

سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو نے بہار میں کورونا وائرس سے ہونے والی موت کے بارے میں اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

کورونا وائرس پر لالو یادو کی تشویش

گذشتہ روز لالو پرساد یادو سے ملاقات کا دن تھا، تاہم انہوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر کسی سے ملاقات نہیں کی ۔یہ دوسرا ہفتہ ہے کہ جب لالو کسی سے نہیں ملے۔

سابق وزیرریلے لالو پرساد یادو نے اپنے ڈاکٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے بھارت میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بہار کے لوگ بڑی تعداد میں دارالحکومت دہلی میں کام کرتے ہیں اوروہ لاک ڈاؤن میں اپنے گھروں کو آئے ہیں۔ یہ زیادہ تشویش کی بات ہے۔

لالو کے ڈاکٹر امیش پرساد نے لالو کی موجودہ صحت کے بارے میں کہا کہ ان کی صحت اب مستحکم ہے۔ بلڈ پریشر اور شوگر بھی معتدل ہے۔ اگرچہ ان کے شوگر میں بہت اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے۔

ڈاکٹر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے نیفروولوجسٹ کو نہیں بلایا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر امیش پرساد کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کے باوجود بھی لالو یادو کو بہت سے مشورے دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ لوگوں سے بالکل نہیں مل رہے ہیں۔

تاہم، جیل انتظامیہ نے گذشتہ ہفتے سے لالو یادو کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کردی ہے اور وہ خود لوگوں سے ملنے سے انکار کررہے ہیں۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ لالو یادو نے لاک ڈاؤن کے حکومتی فیصلے کو سراہا ہے اور لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت گھر پر رہیں اور اپنا دفاع کریں۔

ڈاکٹر نے کہا کہ کورونا کے بارے میں جو بھی معلومات معلوم ہونی چاہیں ، لالو یادو کو ہیلتھ ورکرز اور دوسرے ذرائع سے وقتاً فوقتاً دی جاتی ہیں،تاکہ وہ اپنی حفاظت کرسکیں اور دوسرے کو بھی انفیکشن ہونے نہ دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details