آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے جیل سے کال کرنے کا معاملہ اب مزید طول پکڑتا جا رہا ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق این ڈی اے کے اراکین اسمبلی کو فون کر کے انہیں عہدے کی پیشکش کیے جانے کی باتیں سامنے آرہی ہیں۔ این ڈی اے کے متعدد رہنما سامنے آ رہے ہیں اور لالو یادو کے ساتھ گفتگو کے بارے میں معلومات دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لالو پرساد نے وی آئی پی کے سربراہ مکیش ساہنی کو بھی فون کیا تھا اور فون کے ذریعے لالو یادو نے مکیش ساہنی کو نائب وزیر اعلی کے عہدے کی پیشکش کی۔ الزامات یہاں تک لگائے جا رہے ہیں کہ لالو یادو نے وی آئی پی سے کہا کہ ان کے چار اراکین اسمبلی ان کی حمایت کریں یا پھر اسمبلی اسپیکر کے انتخابات کے دوران ان کے اراکین اسمبلی موجود نہیں رہیں۔