ایک 54 سیکنڈ کی ویڈیو کے ساتھ اپنے ٹویٹ میں ، 'نتیش نے ملازم اساتذہ کو مساوی کام پر برابر تنخواہ کیوں نہیں دی؟ اساتذہ کے مطالبے پر لاٹھی کیوں پڑتی ہے؟ آر جے ڈی مخلوط حکومت آنے پر اساتذہ کو مساوی کام کے لیے مساوی تنخواہ دی جائے گی۔
لالو یادو فی الحال چارہ بدعنوانی کے جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ فعال اور سرگرم سیاست سے دور ہیں۔ باوجود اس کے وہ ٹویٹر کے ذریعہ نتیش حکومت کی پالیسیوں پر مسلسل سوالات کھڑے کر رہے ہیں۔
اس بار ہونے والے اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی کا کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہے۔ بہار اسمبلی کی 243 نشستوں میں سے راشٹریہ جنتا دل 144، کانگریس 70 اور بایاں محاذ کی جماعتیں 29 نشستوں پر مقابلہ آرا ہوگی، بائیں بازو کی جماعتوں میں سی پی ایم کو 4، سی پی آئی کو 6، سی پی آئی مالے کو 19 نشستیں دی گئی ہیں۔