اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لداخ تنازع: بی جے پی کی منموہن سنگھ پر نکتہ چینی

بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا کہ 'کانگریس کے دور حکومت میں منموہن سنگھ نے جنگ کے بغیر بھارت کی سیکڑوں مربع کلومیٹر کی زمین کو چین کے حوالے کر دیا تھا۔'

لداخ تنازعہ : بی جے پی کی منموہن سنگھ پر تنقید
لداخ تنازعہ : بی جے پی کی منموہن سنگھ پر تنقید

By

Published : Jun 22, 2020, 5:10 PM IST

بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو ان کے ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بنایا جس میں منموہن سنگھ نے وزیر اعظم مودی سے کہا کہ کوئی بھی بیان دیتے وقت ان کو اپنے الفاظ کے معنی ذہن میں رکھنا چاہئے۔

سنگھ پر تنقید کرتے ہوئے نڈا نے کہا کہ کانگریس کے دور میں منموہن سنگھ نے جنگ کے بغیر بھارت کے سیکڑوں مربع کلومیٹر کی زمین کو چین کے حوالے کردیا۔

بی جے پی صدر جے پی نڈا نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سنہ 2010 سے 2013 کے درمیان کئی سو مربع کلو میٹر زمین کو چین کے حوالے کر دیا تھا اور اس دوران چین کی جانب سے تقریباً 600 مرتبہ حملے کیے گئے تھے۔

جے پی نڈا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس کے سینئر رہنما اور ان کی پارٹی کو بار بار ہماری افواج کی 'توہین' کرنا اور ان کی بہادری پر سوال اٹھانا چھوڑ دینا چاہئے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ڈاکٹر منموہن سنگھ کا تعلق اسی پارٹی سے ہے جس نے بے بس ہو کر 43 ہزار کلو میٹر کا علاقہ چین کے حوالے کر دیا۔ یو پی اے دور حکومت میں بغیر کسی لڑائی کے بار بار ہماری فوج پر حملے کیے گئے اور ہماری فوج کو بار بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔'

بی جے پی صدر جے پی نڈا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے دور حکومت میں سنہ 2010 سے 2013 کے درمیان کئی سو مربع کلو میٹر زمین کو چین کے حوالے کر دیا گیا تھا اور اس دوران چین کی جانب سے تقریباً 600 مرتبہ حملے کیے گئے تھے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details