اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لداخ کے وفد نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی - لداخ کی تہدیب و ثقافت اور ترقیاتی سرگرمیوں لے کر میٹنگ

دس ارکان پر مشتمل لداخ کے ایک وفد نے آج وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور مقامی تہذیب و ثقافت اور زبان کے تحفظات کو لے کر خدشات کا اظہار کیا-

لداخ کے وفد نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی
لداخ کے وفد نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی

By

Published : Jan 6, 2021, 9:01 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ کے ایک وفد نے آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے مقامی تہذیب وثقافت اور زبان کے تحفاظ پر درپیش مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی۔

وفد نے میٹنگ کے دوران لداخ کی جغرافیائی تبدیلی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے تعلق سے بھی بات چیت کی ۔

جس کےبعد وزیر داخلہ امت شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور اقتدار میں حکومت لداخ کی تہذیب و ثقافت ۔زبان اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لئے پابند عہد ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت مرکزی کے زیر انتظام خطہ لداخ کے باشندوں کے دیرینہ مطالبات کی تکمیل کےلئے بھی کوشش کررہی ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے وزیر مملکت جی کشن ریڈی کے زیرقیادت لداخ کی تہذیب و ثقافت، زبان اور مقامی ترقیاتی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details