نوئیڈا ضلعی انتظامیہ نے اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر ، ضلع نوئیڈا میں پھنسے مزدوروں کی 16 مئی کو واپسی کے لئے ضروری تیاری مکمل کرلی ہیں۔ ریلوے اسٹیشن پر مزدوروں کی فہرست پر کام تیزی سے جاری ہے۔
نوئیڈا سے بہار کے متعدد اضلاع کے لئے ٹرینیں - Dadri for siwan,
دادری سے بہار کے اورنگ آباد ، بکسر، سہسرام اور سیوان کے لئے دادری سے 16 مئی کو مزدور ٹرینوں کے ذریعہ روانہ ہوں گے۔
نوئیڈا سے بہار کے ساسارام ،بکسر سیوان اور اورنگ آباد کے لئے ٹرینیں
ان مزدوروں کو خصوصی ٹرین کے ذریعے گھر بھیجا جائے گا۔ اورنگ آباد بہار کے پھنسے ہوئے افراد 16 مئی کو صبح 11 بجے دادری ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوں گے۔ جبکہ 16 مئی کو دوپہر 12 بجے ، مزدور دنکور ڈنکور اسٹیشن سے بہار کے ضلع بکسر کیلئے بہ ذریعہ ٹرین روانہ ہوں گے۔
اسی طرح 16 مئی کو دادری سے ساسا رام، روہتاس کے لئے سہ پہر 3 بجے روانہ ہوگی۔ جبکہ سہ پہر تین بجے دنکور ریلوے اسٹیشن سے بہار کے سیوان کے لئے ٹرین روانہ ہوگی۔