اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کام کرنے کے اوقات میں توسیع کی مخالفت - کام کے گھنٹے بڑھانے کی مخالف

مختلف مزدور تنظیموں نے مزدوروں کے لیے کارخانوں میں کام کے لیے 8گھنٹے کی جگہ 12گھنٹے کام کرنے کی مخالفت کی ہے۔

Labor organizations opposed increasing working hours
کام کرنے کے اوقات میں توسیع کی مخالفت

By

Published : Apr 13, 2020, 12:00 AM IST

مزدور تنظیموں نے میڈیا میں آئی اس سے متلق خبروں پر محنت اور روزگار کی مرکزی وزارت کو لکھے خط میں کہا کہ اس سے مزدوروں کا استحصال بڑھے گا۔

خبروں کے مطابق حکومت فیکٹری ایکٹ 1948میں تبدیلی کی تیاری کر رہی ہے، اس میں مزدوروں کے لیے کارخانوں میں کام کرنے کے یومیہ گھنٹے آٹھ سے بڑھاکر 12ہوجائیں گے، اس سے مزدوروں کو ہر ہفتہ 72 گھنٹے کام کرنا ہوگا۔

مزدور تنظیموں نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو روزگار کے مواقع بڑاھانے کے اقدامات کرنے چاہیے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے مزدور طبقہ بہت زیادہ کشیدگی میں ہے، ایسے وقت میں حکومت کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کام دلانے کی کوشش کرنی چاہئے، اس سے لوگوں کے ہاتھ میں پیسہ آئے گا اور بازار میں مانگ بڑھے گی جس سے معیشت کو مضبوطی ملے گی۔

مزدور تنظیموں نے کہاکہ حکومت کو اس تجویز پر آگے غور نہیں کرنا چاہئے بلکہ مزدوروں کے لیے اس بحران کے وقت میں روزی روٹی کاا نتظام کرنا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details