لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت کوشش کر رہی ہے کہ مزدوروں کو معاشی بحران سے بچایا جا سکے، لیکن وہیں دوسری جانب مزدوری کر کے اپنے خاندان کی پرورش کرنے والا ایک مزدور کام بند ہونے سے سڑک پر بھیک مانگنے کے لیے بیٹھ گیا۔
روزگار نہ ہونے سے مزدور بھیک مانگنے پر مجبور - coronavirus
دہلی میں بھیک مانگ رہے مزدور نے ای ٹی بھارت کو بتایا کہ اب ایسا وقت آگیا ہے کہ اسے بھیک مانگنا پڑ رہا ہے۔
بھیک مانگ رہے مزدور سے ای ٹی وی بھارت نے بات چیت کی۔ بھیک مانگ رہے مزدور نظام الدین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اب ایسا وقت آ گیا ہے کہ اسے بھیک مانگنا پڑرہا ہے۔ پہلے وہ بیل داری کرتے تھے جب کام نہیں ملتا تھا تو وہ مندر-مسجد کے باہر بھیک مانگ کر گزارا کرتے تھے۔ لیکن اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام بند ہو گئے ہیں تو اب ان کو پھر سے بھیک ماںگنے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔
مزدور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس نام کا بوال جب سے ملک میں آیا ہے وہ پریشان ہو گئے ہیں۔ ان کے خاندان کے تمام لوگ گھر پر ہی موجود رہتے ہیں۔ ان کا پیٹ بھرنے کے لیے وہ کچھ پیسوں کا انتظام کرنے کے لیے بھیک مانگنے کے لیے گھر سے باہر آ گئے ہیں۔