سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش کے ضلع کانپور میں اغوا کئے گئے لیب ٹیکنیشین سنجیت یادو کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے متاثرہ کنبے کو 50 لاکھ روپئے معاوضہ دینے اور اہل خانہ کے ذریعے اغوا کاروں کو دی گئی مجموعی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'کانپور سے اغوا اکلوتے بیٹے کی موت کی خبر کافی تکلیف دہ ہے۔ انتباہ دینے کے بعد بھی حکومت غیر فعال رہی اب حکومت 50 لاکھ روپے کا مالی تعاون اور دی گئی رقم بھی واپس کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی ہلاک ہونے والے کے کنبے کو 5 لاکھ روپے کا تعاون دے گی۔