اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مظفر نگر میں کرانتی سینا کی جانب سے چین کا پرچم نذر آتش - Chinese flag

بھارتی فوجیوں پر چین کے حملے کے خلاف احتجاج میں سماج وادی پارٹی اور کرانتی سینا نے چین کے قومی پرچم اور چین کے صدر کے مجسمے کو نذر آتش کر کے غم و غصّہ کا اظہار کیا اور چین کے خلاف نعرے کرتے ہوئے چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا عہد کیا۔

مظفر نگر میں کرانتی سینا کی جانب سے چین کا پرچم نذر آتش
مظفر نگر میں کرانتی سینا کی جانب سے چین کا پرچم نذر آتش

By

Published : Jun 17, 2020, 9:50 PM IST

سماج وادی پارٹی کے سابق ضلعی صدر شمشیر ملک نے کہا کہ 'بھارت ۔ چین سرحد پر مستقل تناؤ ہے جس میں ہمارے ملک کے 20 بہادر فوجی شہید ہوگئے ہیں ، سماج وادی پارٹی چین کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کہ چین کو جلد سے جلد جواب دیا جائے۔

مظفر نگر میں کرانتی سینا کی جانب سے چین کا پرچم نذر آتش

اس موقع پر کرانتی سینا کے جنرل سکریٹری منوج سینی نے کہا کہ چین کی طرف سے بھارتی فوجیوں پر ایک بار پھر بھارت سے دشمنوں والی حرکت کی ہے ، لہذا آج تمام شہریوں کو چین کے تمام سامان کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ ڈسٹرکٹ چیف مکیش تیاگی نے کہا کہ وزیر اعظم کو بھارت کے دشمنوں کو ٹھوس جواب دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کی تمام جماعتوں کو سیاست سے دور ہو کر ملک کے لئے آواز اٹھانی چاہئے

ABOUT THE AUTHOR

...view details