اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کووند، نائیڈو، شاہ اور بیجل نے سردار پٹیل کو یاد کیا - presidnet ramnath kovind

145ویں یوم پیدائش کے موقع پر آئرن مین سردار پٹیل کے مجسمے پر گلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

birth anniversary
birth anniversary

By

Published : Oct 31, 2020, 11:25 AM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے آج یہاں ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ سردار ولبھ پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

کووند، نائیڈو، شاہ اور بیجل نے سردار پٹیل کو یاد کیا
رام ناتھ کووند، ونکیا نائیڈو، امت شاہ اورانل بیجل صبح ساڑھے آٹھ بجے پٹیل چوک پر واقع سردار پٹیل کے مجسمے پر پہنچے اور ان کی 145 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ملک بھر میں سردار پٹیل کی یوم پیدائش کو قومی یوم اتحاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔مجمسہ پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد امت شاہ نے وہاں موجود لوگوں اور ملک کے عوام کو قومی اتحاد و سالمیت کو برقرار رکھنے کا حلف دلایا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کی داخلی سلامتی کو برقرار رکھنے کا بھی عہد کریں۔اس موقع پر ہر سال ’یونٹی ریس‘ کا بھی انعقاد کیا جاتا رہا ہے لیکن اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں اس ریس کا انعقاد نہیں کیا جاسکا۔وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے کیوڈیا میں سردار پٹیل کے مجسمہ اسٹیچیو آف یونٹی پر جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے اور ملک کے عوام کو قومی اتحاد کا حلف دلائیں گے۔ وہ یوم اتحاد پریڈ کا بھی جازئزہ لیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details