اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اہل وطن کو رام نومی کی مبارکباد - رام نومی

رام نومی کے مبارک موقع پر صدر رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ٹوئٹ کے ذریعےعوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر رام ناتھ کووند نے تمام اہل وطن کو رام نومی کی مبارکبادی دی
صدر رام ناتھ کووند نے تمام اہل وطن کو رام نومی کی مبارکبادی دی

By

Published : Apr 2, 2020, 3:11 PM IST

رام نومی کے موقع پر رواں برس کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس بار کسی طرح کی تقریبات نہیں کی گئی۔

رام نومی کے مبارک موقع پر صدر رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ٹوئٹ کے ذریعےعوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹوئٹر کے ذریعےصدر رام ناتھ کووند نے کہاکہ "رام نومی کے مبارک موقع پر تمام ملکوں کو دلی مبارکباد۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھگوان رام کی مثالی زندگی ہمیں فضیلت، رواداری اور دوستی کا پیغام دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں اپنی زندگی میں شری رام کے نظریات پرعمل پیرا ہونے اور ایک شاندار بھارت کی تعمیر کا عہد کریں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹوئٹ کے ذریعےرام نومی کے موقع پر ملک کے تمام باشندوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ٹویٹر کے ذریعے"رام نومی پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی بھارتی عوام کو رام نومی کی مبارکباد دیتے ہوئے رام کی زندگی پر چلنے کی اپیل کی۔

کورونا وائرس کے پیش نظر وزیراعظم کی جانب سے پورے بھارت میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے پیش نظر اس موقع پر تمام سیاسی رہنماؤں نے بغیر کسی ملن تقریب کے ٹوئٹر کے ذریعے سبھوں کو مبارک بادی دی۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر1965 ہو گئی ہے جبکہ 50 اموات ہوئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details