اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کا نام اب شیاما پرساد مکھرجی - کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کی 150 برس مکمل

وزیر اعظم نریندر مودی نے کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کے 150 ویں برس مکمل ہونے کے موقع پر پورٹ ٹرسٹ کا نام شیاما پرساد مکھرجی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کولکاتہ  پورٹ ٹرسٹ کا نام اب شیاما پرساد مکھرجی
کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کا نام اب شیاما پرساد مکھرجی

By

Published : Jan 12, 2020, 1:17 PM IST

وزیراعظم مودی نے یہ اعلان کولکاتا کے پورٹ ٹرسٹ کے 150 ویں برس مکمل ہونے پر نیتا جی اندرو اسٹیڈیم میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مودی نے تقریب میں کہا کہ 'یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اور بابا صاحب امبیڈکر نے حکومت سے استعفی دینے کے بعد ان کی تجاویز صحیح طریقے سے نافذ نہیں ہوئے جیسا کہ انہیں ہونا چاہیے تھا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'شیاما پرساد مکھرجی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے جنہوں نے ایک ملک اور ایک آئین جیسے نظریے کے لیے سب سے آگے کھڑے تھے۔'

وزیراعظم مودی نے کہا کہ 'ملک کے ساحلی راستے ترقی کی نئی منزلیں طئے کریں گی۔ ہماری حکومت نے دوسرے ممالک سے رابطے کو بہتر بنانے کے لئے ساگرمالا پروگرام کی شروعات کی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'آبی راستے کی ترقی نے مشرقی ہندوستان میں صنعتی مراکز کے ساتھ کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کے رابطے کو بہتر بنایا ہے جس نے ہمارے پڑوسی ممالک کے لئے تجارت کو آسان بنایا ہے لیکن ریاستی حکومت پورٹ ٹرسٹ کا نام بدلنے کی مخالفت کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے کولکاتا میں زور و شور سے شہری ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے باوجود سنیچر کے روز کولکاتا کے راج بھون میں وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے وزیراعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details