اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ٹرین کے سامنے نوجوان کی خودکشی کی کوشش ناکام - کولکاتا کے اسپلانیڈ میٹرو اسٹیشن

کولکاتا کے اسپلانیڈ میٹرو اسٹیشن پر ٹرین کے موٹرمین(ڈرائیو )کی بروقت مستعدی کے سبب ایک نوجوان کی جان بچ گئی.

 ٹرین کے سامنے نوجوان کی خودکشی کی کوشش ناکام
ٹرین کے سامنے نوجوان کی خودکشی کی کوشش ناکام

By

Published : Nov 3, 2020, 3:11 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے اسپلانیڈ میٹرو اسٹیشن پر آج دن میں آنے والی میٹرو ٹرین کے سامنے ایک نوجوان نے چھلانگ لگا دی.

میٹرو ٹرین کے موٹر مین (ڈرائیور ) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرین روک دی جس سے نوجوان کی جان بچ گئی.

میٹرو ریلوے کے ملازمین نے پاور بلاک کرکے نوجوان کو پٹری سے باہر نکالا لیکن وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے.

میٹرو ریلوے انتظامیہ کے مطابق نوجوان کی خودکشی کی ناکام کوشش کے سبب چند گھنٹوں تک ٹرین خدمات معطل رہی.

انہوں نے مزید کہا کہ نوحوان کی شناخت سندیپ کمار کے طور پر ہوئی ہے. وہ ہگلی کے چنڈی تلہ علاقے کا باشندہ ہے.

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے سبب گزشتہ مارچ سے میٹرو ٹرین خدمات معطل رہی.

گزشتہ ماہ اکتوبر مہینے میں میٹرو ٹرین خدمات دوبارہ بحال کی گئی. وہیں 11 اکتوبر کو بیلگچھیا اسٹیشن پر ایک لڑکی نے میٹرو کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details