اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کولکاتا: 41 فیصد سیٹوں پر خواتین امیدواروں کو ٹکٹ - 41% seats for women

ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال کی 42 لوک سبھا سیٹوں پر 3 اداکارہ سمیت 41 فیصد سیٹوں پر خواتین امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Mar 13, 2019, 10:49 AM IST

پارٹی نے سبھی سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ دس موجودہ اراکان پارلیمان کو ٹکٹ نہیں دیا گیا جب کہ 41 فیصد خواتین کو موقع دیا گیا ہے۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں صرف باتیں کرتی ہیں لیکن ٹی ایم سی نے خواتین کو 41 فیصد حصہ داری دے کر ملک کی نصف آبادی کا اپنا فرض ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 اداکاراؤں کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے جس میں نصرت جہاں، میمی چکرورتی، شتابدی رائے شامل ہے۔

ممتا بنرجی نےکہا کہ ٹی ایم سی کے پاس 41 فیصد خواتین امیدوار ہیں۔ سیاسی پارٹیاں مساوی حقوق کی صرف باتیں کرتی ہیں لیکن خواتین امیدواروں کے لیے ان کی محدود سوچ ہمیشہ آڑے آتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس فیصلے کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں یہ ٹی ایم سی کے لیے فخر کی بات ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details