اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کشتواڑ سڑک حادثہ: گورنر نے معاوضہ کا اعلان کیا

جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کشتواڑ سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے متاثرین کو پانچ لاکھ روپے معاوضے دینے کا اعلان کیا ہے۔

kishtwar-road-accident-satya-pal-malik-has-announced-an-ex-gratia-of-rs-5-lakh-each-to-the-next-of-the-kin-of-the-deceased

By

Published : Jul 1, 2019, 1:24 PM IST


ستیہ پال ملک نے کہا کہ زخمی افراد کے بہترین علاج کے لیے حکم دے دیا گیا ہے۔

آج جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں دردناک سڑک حادثے میں تاحال 35 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ جنگی پیمانے پر امدادی کارروائی جاری ہے۔

جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ سے ایک منی بس نمبر جے کے 17-6787 رام بن کے لیے جارہی تھی کہ کیسوان علاقے میں صبح تقریباً 8:40 بجے ایک ہزار میٹر کھائی میں گرگئی۔

بس سواریوں سے کھچاکھچ بھری تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details