فی الحال کشن کھگڑا علاقے میں واقع جامعۃ الامام بخاری میں نئے برس کے لیے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ ادارہ توحید ایجوکشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلتا ہے۔
اس ادارے میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ معیاری عصری تعلیم دی بھی جاتی ہے۔ کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ سائنس، انگریزی اور حساب کی تعلیم دی جاتی ہے۔
اس ادارے سے فارغ التحصیل طلبا اعلی تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ، جواہر لال یورنیورسٹی اور بیرون ممالک میں مدینہ منورہ یونیورسٹی، جامعہ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ، جامعۃ القسیم اور جامعۃ ام القری میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔