اردو

urdu

By

Published : Feb 2, 2020, 12:22 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:12 PM IST

ETV Bharat / bharat

'بی جے پی کے نعروں پر فخرہے'

مرکز کے مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے کہا کہ زمانہ طالب عملی کے دور میں جب وہ  بی جے پی میں شامل ہوئے، سب سے پہلے، بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ لگایا تھا۔

kishan-reddy-said-that-bjp-taught-him-slogans
'بی جے پی کے نعروں پرفخرہے'

دہلی میں منعقدہ تلگو برادری کی ایک روحانی تقریب میں کشن ریڈی نے شرکت کی۔ اس موقع پر کہا کہ انھوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد سب سے پہلے، بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ لگایا ۔ اور ان کا دوسرا نعرہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جئے، اور تیسرا نعرہ جو انھیں سکھایا گیا وہ ہے، کشمیر ہندوستان کا ،نہیں کسی کے باپ کا۔
انھوں نے کہا کہ آج کشمیر میں بی جے پی کا جھنڈا لہرا رہا ہے اور اس کے لیے وہ فخر محسوس کررہے ہیں۔
اس موقع پر مذکورہ وزیر نے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے پر حزب اختلاف کی نکتہ چینی کی۔ انھوں نے کہا کہ وہ عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔
کشن ریڈی تلنگانہ کے حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں، مذکورہ وزیر کے بارے میں کہا جاتا ہیکہ قسمت ان پر مہربان ہوئی اور ایک ہارا ہوا آدمی وزیر بن گیا۔
کیونکہ 2018 میں تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں حلقہ عنبر پیٹ میں انھیں شکست ہوئی۔ مگر پھر 2019 میں لوک سبھا کے انتخابات میں حلقہ سکندرآباد سے بی جے پی نے انھیں ٹکٹ دیا اور وہ انتخاب میں حصہ لیے جہاں وہ جیت گئے، جس کے بعد مودی کابینہ میں تلنگانہ کی نمائندگی کے کوٹے میں کشن ریڈی کو وزیر بنایا گیا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 9:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details